Saturday July 27, 2024

بے نظیر بھٹوجنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں وائکرل دھاگہ ختم ہونے کا انکشاف ،سارا بوجھ غریب مریضوں پر ڈال دیا گیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹوجنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں وائکرل دھاگہ ختم ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وائکرل ڈھاگہ ختم ہونے کا انکشاف کیاگیاہے جس کے باعث مریض خوار ہونے لگے ہیں آپریشن تھیٹر سےوائکرل دھاگہ ختم ہونے کے باعث مریض باہرسے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ وائکرل دھاگہ آپریشن تھیٹر میں مختلف اقسام کے آپریشن میں استعما ل کیاجاتا ہے وائکرل ون دھاگہ آپریشن کے بعد جلد کو جوڑنے اور جسم کے اندرونی اعضاء کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ وائکرل ون دھاگہ ختم ہونے کے

باعث ہسپتال میں وائکرل ٹو کا استعمال ہونے لگا ہے ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کے باعث مریض مسائل کا شکار ہو رہے ہیں اور دھاگہ ون کی جگہ مہنگے داموں ٹو لیا جارہا ہے جب کہ دھاگہ وائکر ل ون ختم ہونے سے بے نظیربھٹو ہسپتال میں کے آپریشن تھیٹر میں مسائل بڑھنے لگے ہیں دھاگہ ون ختم ہونے کے باعث نہ صرف مریضوں بلکہ سرجنز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر مسعود صفدر نیمیڈیاکے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وائکرل دھاگہ ختم نہیں ہے اگر ختم ہوجائے تو ہم اس کو لوکل پرچیز میں اسی وقت منگوا لیتے ہیں جب ہمارے پاس آپریشن کے مریضوں کی لسٹ آتی ہے تو اسی وقت جو بھی چیز ختم ہو تو ہم ہسپتال کے فنڈ سے منگوا لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ وائکرل ون دھاگہ اگر ختم ہو بھی جائے تو ہم اس کو فوری طور پر ہسپتال کے فنڈ سے منگوا لیتے ہیں۔ بے نظیر بھٹوجنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں وائکرل دھاگہ ختم ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے

FOLLOW US