چترال (نیوزڈیسک) : گلیشئیرز پگھلنے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان گولن میں پھنس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی چترال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان گولن میں گلیشئیر پگھلنے سے پھنس گئی، وزیراعظم کی ہمشیرہ سیر کے لئے گولن گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق گولین میں سیلابی ریلے اور گلیشئیر سے
زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ کو ریسیکو کرنے کے لئے پاک فوج سے ہیلی کاپٹر کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر آتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ریسیکو کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چترال کے کئی علاقہ جات میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے جبکہ گلیشئیرز پگھلنے کی وجہ سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی چترال میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے، اور شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بارشوں کے باعث گرم چشمہ لاواک کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بھی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔ امسال بھی گلیشئیر پگھلنے کی وجہ سے چترال کے کئی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں اور ان علاقہ جات میں جانے والے کئی سیاح وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں جن
میں وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر چترال نے علیمہ خان سمیت دیگر سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر منگوا کر علیمہ خان سمیت گولن میں پھنسے دیگر سیاحوں کو ریسکیو کیا جائے گا۔