زیارت : زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا ہے۔دھماکہ ہونے کے باعث موقع پر موجود لوگوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں دھماکہ سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
