Wednesday January 22, 2025

بد بخت دشمن چال چل گیا نماز تراویح کے دوران مسجد کے باہر دھماکے سے شہادتیں بڑھ گئیں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹائون کے ایریا میں ایک مسجد کے باہر ہوئے بم دھماکے کے نتیجے میںشہادتوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق دشمن پاکستان کو ایک مرتبہ پھر نقصان پہنچان کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ چند ہی دنوں میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات پیش آئے ہیں۔پہلے لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی اہلکار شہید ہوئے۔ جبکہ پھر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں

واقع نجی ہوٹل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اب پھر سے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے ایک شہر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں ہوا۔ دھماکہ سیٹلائٹ ٹاون میں واقع ایک مسجد کے باہر کھڑی ایک پولیس وین کے قریب ہوا جس سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکہ عین اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی

FOLLOW US