Monday January 20, 2025

اسلام آباد کیلئے ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد ۔ : آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردئیے۔ڈی آئی جی آپریشنزوقارالدین سید کو تمام ڈیوٹیز کی خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ سحر و افطار اور نمازوں کے اوقات میں مساجد کی سیکیورٹی کو خصوصی طور پر الرٹ رکھا جائے،ڈیوٹیز پر تعینات افسران و جوانوں کو بریف کیا جائے،داخلی وخارجی راستوں پر بھی چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا

کہ پٹرولنگ پر تعینات افسران و جوان موونگ پوزیشنز میں رہیں، تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہ کر ڈیوٹی کی نگرانی کریں۔ آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

FOLLOW US