Friday September 12, 2025

ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں آگ بھڑ ک اٹھی ،41مسافرہلاک

ماسکو(ویب ڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 41 مسافر ہلاک اور37 زندہ بچ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ماسکو سے روس کے شہر’مرمینسک‘جارہا تھاکہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 41مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ 37

افراد کو زندہ بچالیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں ،طیارے میں 78 مسافر سوارتھے جن میں سے 11مسافر زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔