Saturday September 13, 2025

بھا رت کان کھول کر سن لے یہ1971ء نہیں ۔۔اب نہ وہ وقت ہے اور نہ ہی وہ فوج، ترجمان پاک فوج نے بھارت کوخبردار کردیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 2 مہینے ہو گئے بھارت ان گنت جھوٹ بولے جارہا ہے ،28فروری کو بھارت نے کتنی گن پوزیشن تبدیل کی وہ بھی اپنے عوام کو بتائے ۔میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو پہلے نوشہرہ سٹرائیک اور بھارتی جہازوں کے گرنے کا حساب ذہن میں رکھے۔ بھارتی میڈیا جا کر دیکھے کہاں کہاں میزائل گرائے تھے ،بھارت اپنا میڈیا پاکستان بھیج دے ہم انہیں سہولیات دینگے ۔پاکستان نے بھارت کے روپے میں تبدیلی ڈال دی ، لیکن ہمارا رویہ تبدیل نہیں ہوسکتا ۔

اگر 1971میں آج کا میڈیا ہوتا تو بھارتی حالات بے نقاب کرتا تو مشرقی پاکستان علیحدہ نہیں ہوتا،جب بات ملکی دفاع اور سلامتی کی ہو تو پاکستان ہر قسم کی صلاحیت اپنائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیش رفت سمیت اہم معاملات پر بات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق 22 فروری کو آپ سب سے بات کی جب بھارت نے پہلی مرتبہ پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا۔اس پریس کانفرنس میں میں نےذکر کیا تھا کہ اسٹیٹ اف پاکستان پلوامہ حملے میں کسی طور ملوث نہیں ہے۔ بھارت کو کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان امن مذاکرات چاہتے ہیں اسی لیے انہیں پلوامہ حملے کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر تحقیقات کی بھی پیشکش کی گئی۔ 26 فروری کی صبح بھارت نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہم نے بھارت کی دراندازی کو ناکام بنا دیا اور ان سے کہا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کریں کیونکہ وزیراعظم عمران کان نے کہا تھا کہ ہم مجبور ہوں گے جواب دینے کے لیے۔27 فروری کو اللہ کے کرم سے ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔