Thursday January 23, 2025

اتوار کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور پارٹی معاملات پر کھل کر بول پڑے، کہتے ہیں کہ اگرسب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ اگر کسی نے انہیں ہٹانے کا سوچا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ان کی یا وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے

حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے انہیں ہٹانے کا سوچا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ ان کا عثمان بزدار سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے، ’ چوہدری نثار کو اب اسمبلی میں آجانا چاہیے‘۔ انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ’ ٹیم میں اختلافات ہیں لیکن عمران خان پر سب متحد ہیں، سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ ‘۔ چوہدری سرور نے واضح کیا کہ وزیر اعظم ان سے ناراض نہیں ہیں ، عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ فوراً مسائل ختم کردیں، حکومت کہیں نہیں جارہی، پانچ سال پورے کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک لوٹنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے،شریف خاندان اورزرداری نے پیسہ چوری کرکے باہربھیجا،ہمیں ہرروزنئی چیزیں مل رہی ہیں،اسی لیے یہ ڈرے ہوئے ہیں،اسی لیے یہ کہہ رہے ہیں جلدی سے عمران خان کی حکومت گراو. وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاو¿سنگ منصوبے میں بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں،ہم چاہتے ہیں نوجوان سرکاری نوکری کے بجائے اپناکاروبارکریں،چاہتے ہیں شہری علاقے پھیلنے کے بجائے اوپرجائیں،بڑی عمارتیں بنیں،انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں 7 دن جیل میں گزارے،جیل گیاتوکوئی بڑاڈاکونظرنہیں آیا،سب غریب قیدی تھے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوپہلے موٹرسائیکل چلاتاتھاآج اس کے پاس بڑی گاڑی آگئی،پہلی باربڑے ڈاکوؤں پرہاتھ ڈالاجا رہاہے،پہلے بڑے ڈاکوجیل میں نہیں اسمبلیوں میں نظرآتے تھے۔ وزیراعظم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکمران سمجھتے تھے کہ بلوچستان کے بغیرالیکشن جیت سکتے ہیں،ملک کوبےدردی سے لوٹاگیا،پرانی باتیں نہ کروں توموازنہ کیسے ہوگا؟70 سال میں پاکستان اشرافیہ کاملک بن گیا،سابق حکومتیں جوکرگئیں وہ کوئی دشمن بھی نہ کرے، ملک کولوٹ کرمقروض کردیاگیا،ان 2 جماعتوں نے جوملک کےساتھ کیاوہ کسی نے نہیں کیا،انہو ںنے کہا کہ وفاقی حکومت پیسہ ٹیکس سے اکٹھا کرتی ہے،2 ہزارارب قرضوں کی قسطوں میں چلاجاتاہے،وفاقی حکومت کو 700 ارب کے خسارے کاسامناہے،یہ قرضے اترجائیں گے،تھوڑی دیرکیلئے مشکل وقت ہے۔

FOLLOW US