Thursday January 23, 2025

یااللہ تیراشکر،ہزاروں افرادکی جان بچ گئی،کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو بم سے اُڑانے کی کوشش ناکام

ٹھٹھہ(ویب ڈیسک) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ہزارہ ایکسپریس کو ٹھٹھہ کے قریب بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے سٹیشن سے 3 کلومیٹر دور ٹریک پر بم نصب کیا گیا تھا ،خبر ملنے کے بعد ٹریک پر موجود تمام ٹرینیں روک دی گئیں اور ٹرینوں کی آمدورفت کو

معطل کر دیا گیا اورٹھٹھہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ نہ ہونے کی وجہ حیدرآباد سے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقعہ پر پہنچ کے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بم کو ناکارہ بنائے جانے کے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے اور معطل کی جانے والی ٹرینیں بھی روانہ ہو گئی ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ابھی بھی علاقے مین موجود ہے اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں ٹرینوں اور ٹریکس پر بھی سرچ آپریشن جاری ہے اور کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

FOLLOW US