Thursday January 23, 2025

’’عمران خان کے استعفے کی خبر‘‘ مگر معروف صحافی طلعت حسین نے ایک اور بڑی خبر دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ’’عمران خان کے استعفے کی خبر‘‘مگر معروف صحافی طلعت حسین نے ایک اور بڑی خبر دیدی۔۔۔۔۔سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے استعفے کی خبریں افواہیں ہیں،عمران خان میں وہ تمام صفات موجود ہیں جو مقتدر حلقوں کو چاہئیں تومقتدرحلقے کیوں استعفیٰ لیں گے؟ جبکہ عمران خان مشکل سے وزیراعظم بنے تووہ بھلا کیوں استعفیٰ دیں گے؟

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پروگرام میں لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے استعفے کی خبریں افواہیں ہیں، عمران خان میں ایسی وہ تمام صفات موجود ہیں ،جو مقتدر حلقوں کو بڑی مشکل سے حاصل ہوئی ہیں۔ مقتدر حلقے کو ایسے لیڈر کو لے کر آئے ہیں ، تو مقتدر حلقے کیوں ان کواستعفیٰ دلوائیں گے؟انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال عمران خان کی جماعت کیلئے ٹھیک نہیں ہے ، عملی طور پر پی ٹی آئی کوئی جماعت نہیں ہے، کیونکہ یہ مغربی مفادات کا ایک اکٹھ ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان استعفیٰ دیں گے؟ بالکل نہیں کیونکہ عمران خان بڑی مشکل سے حکومت میں آئے ہیں تووہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ طلعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان کوئی تنازع ہے یا نہیں ، ہمیں عمرا ن خان کی نجی زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔عمران خان خود ہی اپنی زندگی سے متعلق خبر دے دیتے ہیں۔ انہوں نے جمائما سے متعلق اور پھر کنٹینر پر کھڑے ہوکر شادی کرنے سے متعلق بھی خود ہی اعلان کردیا تھا۔ واضح رہے ایک سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا ایک ذاتی مؤقف بنا لیا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائیوں کو نہیں چھوڑنا ہے اور نہ ہی انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کرنی ہے۔ عمران خان کے اس مؤقف کی وجہ سے کافی دشواریوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت ہونے پر دھمکی بھی دے ڈالی ہے کہ اگر آپ نے میری بات نہیں ماننی اور جیسے میں چاہتا ہوں مجھے ویسے حکومت نہیں چلانے دینی تو ٹھیک ہے پھر آپ ہی حکومت چلا لیں۔

FOLLOW US