Wednesday January 22, 2025

پنجاب اسمبلی کےحلقےپی پی218کےضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو بڑا سر پرائز دیدیا

ملتان : پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے واصف راں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی ۔ملتان کے نواحی علاقے قادر پور راں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ پی پی 218 کے تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے

کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کے واصف راں نے 46 ہزار 988 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے ارشد راں نے 39 ہزار486 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کو حساس قرار دیا گیا تھا جہاں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور پاک فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

FOLLOW US