Saturday September 13, 2025

پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ ۔۔۔۔ شہادتوں کی اطلاعات موصول

شمالی وزیرستان (ویب ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا۔ بارودی سرنگ سڑک کے کنارے نصب کی گئی تھی۔بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے

ہیں۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، تاہم انہیں ہسپتال میں بھرپور طبی امداد فراہم کرکے موت کے منہ میں جانے سے بچانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ریلوے لائن پر بم دھماکے کے باعث مسافر ٹرین میں سوارکم از کم چار افراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے ہیں۔ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں ریلوے لائن پر دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس وہاں سے گزررہی تھی ۔ابھی تک کسی تنظیم یا فرد نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔نصیر آباد پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے لائن پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا ۔یہ مواد اس وقت زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جب یہاں سے روالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس گزررہی تھیپولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ شدید ہونے کے باعث نہ صرف ریلوے لائن کو نقصان پہنچا بلکہ ٹرین کی پانچ بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریلوے لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث کوئٹہ اور جیکب آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لیے ریلوے لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔نصیر آباد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جنوب مشرق میں اندازاً ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔