Saturday September 13, 2025

ترکی کے ائیر پورٹ پر حملہ ہو گیا کئی لوگوں بارے تشویشناک خبر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی ملک ترکی کے ائیر پورٹ پر حملے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کیسری شہر کے ائیر پورٹ پر مبینہ طور پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ فائرنگ کے باعث 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز ائیرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔ جبکہ ائیرپورٹ کو سیکورٹی فورسز مکمل طور پر گھیرے میں لے چکی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اہلکار نے ائیر پورٹ اور نواح میں موجود ہر شخص کی کڑی تلاشی لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔