Saturday September 13, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ پر سماعت ہوئی ، مسٹر جسٹس ملک شہزاد اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رف پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔خیال رہے شہباز شریف نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی

جس میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے رمضان شوگرمل اورآشیانہ ہائوسنگ سکیم کاکیس بنایا، کیس میں باقاعدگی سے پیش ہوتا رہا اور گرفتاری کے دوران اپنی بیگناہی کے ثبوت دئیے، نیب درخواست ضمانت کے دوران بھی مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکا۔جس پر عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر درخواست ضمانت منظورکرلی ۔ پوتی کی طبیعت خراب ہے ،ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکتا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کاحکم دیا جائے ۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا۔آج لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔