Sunday November 10, 2024

اس اسلامی ملک سے دور رہو۔۔ آگ سے کھیلنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔روس نے امریکہ کو خبردار کر دی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شام کی تقسیم کی کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگ سے ہر گز نہ کھیلے۔ ان کا اشارہ دریائے فرات کے مشرق میں کرد یونٹوں اور گرپوں کے لیے واشنگٹن کی سپورٹ کی جانب تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو میں ایک بین الاقوامی ڈائیلاگ فورم کے سیشن میں لاؤروف کا کہنا تھا کہ میں اپنے امریکی ساتھیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آگ سے کھیلنے سے گریز کریں۔ روس کو شام کی تقسیم کی کوششوں کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔ اس کی وجہ امریکا کی جانب سے شام کی سرزمین پر بالخصوص دریائے فرات کے مشرق میں شروع کیے جانے

والے منصوبے ہیں۔لاؤروف کے مطابق واشنگٹن کی یہ یقین دہانی کہ اس کا واحد مقصد دہشت گردی کیخلاف جنگ ہے، یہ زمین پر اس کے تصرفات کے متضاد ہے۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ نمایاں افعال کے ذریعے اپنے دعوؤں کو ثابت کرے۔

FOLLOW US