نواز شریف کی مشکلات میں مسلسل اضافہ۔ نیب عدالت نے 2ضمنی ریفرنسز پر بڑا قدم اٹھا لیا

   
   

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 2 ضمنی ریفرنسز سماعت کے لیے مقرر کردیے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا تھا۔عدالت نے ضمنی ریفرنسز پر

اعتراضات مسترد کر کے اسے عبوری ریفرنس کا حصہ بنا دیا تھا جن پر سماعت 22 فروری کو ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث دلائل دیں گے اور اسی روز اعتراضات بھی سنے جائیں گے۔ نیب نے ضمنی ریفرنسزمیں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیدیا ،خیال رہے کہ 22 فروری کو ہی ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت ہوگی جس کے لئے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی لندن پہنچ گئے جن کی موجودگی میں 2 غیرملکی گواہوں کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے اور انہوں نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔ضمنی ریفرنسز میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جب کہ انہیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔اس سے قبل نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے 5 افراد کے خلاف 22 جنوری 2018 کو احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کے سلسلے میں بھی ایک ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔.نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
کمیٹی 25 مئی کی قتل و غارت پر اپنی کارروائی شروع کرے گی اگر رانا ثنااللہ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہباز گل
وزیراعظم کی ہدایت پرملک کے کون سے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،بڑی خبرآگئی
پی ٹی آئی کے کتنے رہنمائوں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا؟ نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے
ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز تبصرے ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر
ضمنی الیکشن، عمران خان کا تمام 9 حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ
کسی بیرون ملک یا ملٹی نیشنل کمپنی سے پیسے لینا فارن فنڈنگ ہوتی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پیسا لینا فارن فنڈنگ نہیں
پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا
چیف الیکشن کمشنر کی چھٹی ؟ تحریک انصاف نے بڑا جھٹکا دیدیا
الیکشن کمیشن کےخلاف احتجاج۔۔آج شام کہاں جمع ہونا ہے، عمران خان نے جگہ تبدیل کردی، کھلاڑیوں کیلئے پیغام جاری
کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پی ٹی آئی کے وزیر کو 14سال قید کی سزا سنا دی گئی ، عدالت کے بڑا فیصلہ آگیا


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
مہینے میں دو مرتبہ ہی بیوی سے ملنے گھر جاتا تھابیوی حاملہ تھی ۔جانیے ایک شوہر کی درد بھری کہانی
بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے، ملازمت والوں سے زیادہ کمائیں گے!
تنخواہ بڑھانے سے انکار کردیا تو فکر نہ کریں… چند ایسے طریقے کمپنی تنخواہ میں اضافے پر خود مجبور ہوجائے
اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر آپ کو غلط ثابت کردیں گی
یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا رہی ہے۔ اس بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا؟
لڑکیاں کہاں گئیں۔۔۔ دنیا کے کونسےمالک میں لڑکوں کو شادی کیلئے لڑکیاں ملنا مشکل ہوچکا ہے؟

سپورٹس
5 سال اور کھیلتا تو وہیل چیئر پر آجاتا،تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہیے ، آپریشن کے بعد شعیب اختر کا بیان
ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے بھی باہر ہو گئے
گال ٹیسٹ میں سری لنکا کوشکست ،پاکستان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
گال ٹیسٹ ،فیصلہ کن دن کا آغاز، پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کی ضرورت
بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے
لاکھوں کی نہیں بلکہ کروڑوں کی ہے.. بابر اعظم کی نئی گاڑی کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy