واشنگٹن ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو بہترین بنانے کا عزم ظاہر کر دیا ہے اور بہت جلد پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، میں جلد پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کروں گا۔ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکساتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں
لیکن اب امریکہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے ۔اس حوالے سے انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ اب افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے اسے پاکستان کی مکمل حمایت درکار ہے۔ پاکستان کی ہی کوششوں سے ہی حالیہ دنوں میں امریکہ اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات بھی ہوئے ہیں جن میں دونوں فریقین بہت سے معاملات پر متفق ہو گئے ہیں اور جلد دونوں کے مابین دو اہم معاملوں پر معاہدے بھی طے پا رہے ہیں۔