Saturday July 27, 2024

امریکہ کے بہترین اور بد ترین صدر کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔ٹرمپ کےلئے انتہائی بری خبر آگئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے دس بہترین صدر سے متعلق حالیہ سروے میں ابراہم لنکن پہلے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ دسویں یعنی آخری نمبر پر آئے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق2018پریزیڈنٹ ایگزیکٹو پولیٹکس پریزیڈنشل گریٹنیس سروے سابق صدر باراک اوباما 10 بہترین صدور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ہر چار سال بعد ہونے والے

سروے میں ابراہم لنکن بدستور پہلی، جارج واشنگٹن دوسری اور روز ویلٹ تیسری پوزیشن پر رہے جب کہ باراک اوباما نے 10 درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔سروے میں امریکن پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے نامور افراد نے حصہ لیا۔سروے میں حصہ لینے والے 57فیصد افراد کا تعلق ڈیموکریٹس، 13 فیصد کا ریپبلکن اور 27فیصد آزاد رائے دہندہ تھے جبکہ 3فیصد دیگر لوگوں کو چنا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق پسندیدہ ترین صدور کی فہرست میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نمبر سب سے آخر میں آیا۔اس سے قبل 2014 میں ہونے والے سروے کے 7 بہترین صدور میں ابراہم لنکن کو سب سے زیادہ پسندیدہ صدر قرار دیا گیا تھا اور وہ اپنی پوزیشن پر برقرار ہیں جب کہ دیگر صدور میں جارج واشنگٹن، فرینکلن ڈی روز ویلٹ، تھیڈور روز ویلٹ، تھامس جیفرسن، ہیری ایس ٹرومین اور ویٹ ائزن ہاور شامل تھے۔2014کے سروے میں 8ویں نمبر پر آنے والے سابق صدر بل کلنٹن 5درجہ تنزلی کے بعد 13ویں پوزیشن پر آگئے۔خیال رہے کہ یونیورسٹی آف ہوسٹن کے پولیٹکل سائنس پروفیسر برینڈن روٹنگس اور بائیوس اسٹیٹ یونیورسٹی کے جسٹس ایس ویگن کی جانب سے سروے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

FOLLOW US