Saturday September 13, 2025

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کتنے گھنٹوں میں رہا ہو کر پاکستان پہنچنے والی ہیں ان کی رہائی کےلئے کوششیں کرنے والا درحقیقت کون نکلا دھماکے دار انکشافات

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کتنے گھنٹوں میں رہا ہو کر پاکستان پہنچنے والی ہیں ان کی رہائی کےلئے کوششیں کرنے والا درحقیقت کون نکلا دھماکے دار انکشافات

نیو یارک / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی کچھ پوسٹوں پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی جیل میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی آج رہا ہو کر پاکستان واپس آنے والی ہیں۔کئی سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی خوشخبری سناتے ہوئے معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا بھی حوالہ دے رہے ہیں۔تاہم

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اس مبینہ یا ممکنہ رہائی کی اطلاعات کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین دو گروہوں میں تقسیم ہیں ۔ایک جانب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مبینہ یا ممکنہ رہائی کو عمران خان کی حکومت کا کریڈٹ قرار دیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا جا رہاہے تو دوسری جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے کچھ ناقدین یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ یہ رہائی امریکہ سے مذاکرات کرنے والے طالبان وفد کی کوششوںکا نتیجہ ہے جن کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت لیتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر شئیر ہونی والی ان پوسٹس کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی تاریخ آج ہی کی یعنی 16مارچ 2019کی ہے۔ تاہم ا ن خبروں میں کتنی صداقت ہے اس کا فیصلہ جلد ہی ہوجائے گا اور اگر ایسا ہوا تو یہ بھی جلد معلوم ہوجائے گا کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے کریڈٹ کا اصل حقدار کون ہے۔