Monday May 20, 2024

صوبائی دارالحکومت میں پولیس وین کے قریب دھماکا،افسوسناک اطلاعات موصول

صوبائی دارالحکومت میں پولیس وین کے قریب دھماکا،افسوسناک اطلاعات موصول

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ بلوچستان کی جانب سے دھماکے کی مذمت کی گئی ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائکل میں نصب کیا گیا تھا۔ جو پولیس موبائل کے قریب آنے کے

بعد اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کی جانب سے پولیس وین دھماکے کی مذت اور واقعے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

FOLLOW US