Saturday September 13, 2025

افغانستان قیامت خیز دھماکے سے لرز اٹھا ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

افغانستان قیامت خیز دھماکے سے لرز اٹھا ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

جلال آباد(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں زبردست دھماکہ ہوا ۔دھماکے کے فوراً بعد زبردست فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 16افراد ہلاک اور9زخمی ہوگئے۔دھماکے سے قبل طالبان انتہا پسندوں کی ایک بڑی تعداد نے جلال آباد ائیر پورٹ کے قریب ایک عمار ت میں پوزیشن سنبھال رکھیتھی جہاں سے وہ مسلسل فائرنگ کررہےتھے۔مقامی سرکاری ذرائع نے طالبان کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔