Wednesday November 27, 2024

جنگ کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، چینی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیت کی ہنگامی طور پر پاکستان آمد، آرمی چیف سے ملاقات

جنگ کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، چینی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیت کی ہنگامی طور پر پاکستان آمد، آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی : چینی معاون وزیرِ خارجہ کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزچین کے معاون وزیرِ خارجہ نے راولپنڈی جی ایچ کیو کا دورہ کیااورپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چینی معاون وزیرِ خارجہ کانگ یو آن یو نے پاکستان کی امن و سلامتی کے استحکام کیے لیے

مثبت کوششوں کو سراہا ۔کانگ یو آن یو نے علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیرِ خارجہ نے بدھ کے روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاکستان کی فوجی قیادت سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچپی کے امور کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ڈی جی ائی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دورے میں باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ اور چینی معاون وزیر خارجہنے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا اور آرمی چیف نے کانگ یو آن یو کو پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تمام صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ یہ دورہ موجودہ ملکی حالات کے زمن میں اہم ہے اس سے پہلے بدھ کو ہی جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی اور پاک فوج کی امن کے قیام کے لیے خدمات کو سراہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی چین نے پاکستان میں مزید دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے اس لیے بھی یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

FOLLOW US