Thursday January 23, 2025

لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،بھارتی چوکیوں کوموثر جواب دیا

لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،بھارتی چوکیوں کوموثر جواب دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر قابض بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے، بھارتی فوج نے ہاٹ ا سپرنگ سیکٹرمیں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سےگاؤں داراشیرخان کا شہری شرافت زخمی ہوگیا،پاک فوج نے فائرنگ کرنےوالی بھارتی چوکیوں

کوموثر جواب دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہناتھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کنٹرول لائن پر صورتحال قدرے بہتر رہی۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نیوی نےبھارتی بحریہ کی آبدوزکاپاکستانی ساحل کےجنوب میں پتا لگایا،پاک فضائیہ بھی چوکس اور تیار ہے۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاک بحریہ کی چوکس نگرانی نےسمندری محاذپرکسی بھی مس ایڈونچرکیخلاف دفاع کامظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

FOLLOW US