Wednesday December 4, 2024

عمران خان کسی کو خوش نہیں کر سکتے،،،،تیسری شادی پر بھی وہ کام ہوہی گیا جو ریحام خان کی مرتبہ ہوا تھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک مرتبہ پھر دولہا بن گئے ہیں اور بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر ہوئی ہے۔ شادی میں عمران خان کے دو دوست زلفی بخاری اور عون چودھری نے شرکت کی ۔یہی دو لوگ نکاح کے گواہان ہیں۔ عمران خان کی بہنوںسمیت اہل خانہ میں سے کسی کو بھی نہیں مدعو کیا گیا جبکہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کی بہنوںنے شادی

کی مخالفت کی تھی۔ اور وہ یہ چاہتے تھے کہ عمران خان اپنی تیسری شادی ہماری مرضی سے کریں۔ عمران خان کی دونوں بہنیں ریحام خان کی کپتان سے شادی کی تقریب میں بھی شریک نہیں تھیں۔

FOLLOW US