Saturday September 13, 2025

بہاولپور پر بھارتی حملے کی اطلاعات

بہاولپور پر بھارتی حملے کی اطلاعات

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ۔سوشل میٖڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرحد سے ملحقہ علاقے بہاولپور اور صحرائے چولستان پر بھارت نے گولہ باری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سرحدی علاقے چولستان پر گولہ باری کی ہے۔ تاہم اس وقت یہ واضح نہیں کہ یہ حملہ گولہ باری کی صورت میں کیا گیا ہے یا یہ فضائی حملے کی کوشش تھی۔تاحال اس بارے میں مصدقہ تفصیلات جاری نہیں ہو سکیں۔ بھارت بین الاقوامی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے اس پار سے مسلسل جارحیت کر رہا ہے۔