وزیر اعظم عمران خان نےگر فتار بھارتی پا ئلٹ کو رہا کر نےکا اعلان کر دیا
اسلام آباد: ملک کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی حکمت عملی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم پاکستان بھی شریک ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان پالیسی بیان دیں گے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ
کشیدگی کے بعد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے گرفتار پائلٹ کو جذبہ غیر سگالی کے تحت کل رہا کردیں گے۔مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بحث کے بعد متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی اور اراکین کی جانب سےمتحد ہو کر بھارت کو دوٹوک پیغام دیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ اس سے قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کیمرا اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مؤثر جواب دے دیا ہے اور بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے تاہم پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔پارلیمانی رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ متحد ہیں، امید کرتے ہیں کہ جو امن و استحکام چاہتے ہیں وہ حاوی رہیں گے۔یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔