Saturday September 13, 2025

فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید

فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو شہید جبکہ تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق صادق آباد تھانے کے قریب پولیس ناکے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے مین سب انسپکٹر سمیت 3 کانسٹبل زخمی ہوئے۔ بعد ازاں کانسٹیبل زعفران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔