سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی ) نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا، نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کر کے نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، ان پر آمدن سے
زائد اثاثوں کا الزام ہے، نیب کافی عرصے سے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے اور اس میں اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کی بنیاد پر نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں آج اہم اجلاس ہوا میں بتایا گیا کہ آغا سراج درانی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں، نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا ہے جس کے تھوڑی دیر بعد ہی انہیں نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا۔ آغا سراج درانی کی کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں جائیدادیں ہیں، سپیکر سندھ اسمبلی نیب کو اپنی جائیدادوں کے ذرائع آمدن سے متعلق مطمئن نہ کرسکے۔ دوسری جانب نیب اعلامیہ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کراچی نے نیب راولپنڈی اور نیب ہیڈکوارٹرز کے انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سے آغا سراج درانی کو گرفتار کیا۔نیب کی جانب سے آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ انہیں ریمانڈ کے لیے (آج) جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب راولپنڈی اورنیب ہیڈکوارٹرزانٹیلی جنس ونگ کی معاونت سے گرفتارکیاگیا،ملزم پرآمدن ملزم پر زائداثاثے بنانےکاالزام ہے۔ نیب کراچی نے ا ٓغاسراج کوکئی مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد نیب ٹیم نے آغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب سے ہدایت لی تھی