پلواما خودکش حملہ میں بھا رتی سا زش بے نقا ب: فوجیوں کی ہلاکت میں ‘را’ ملوث نکلی، حقیقت نے پو ری دنیا میں ہلچل مچا دی
سرینگر :پلواما میں خودکش حملے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، فوجیوں کی ہلاکت میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث نکلی۔مقامی اخبار کشمیر ٹائمز کے مطابق بھارتی ایجنسی را نے 10 جنوری کو آپریشن تھنڈر بولٹ بارامولا کا فیصلہ کیا اور مقامی یونٹس کو تمام انتظامات میں معاونت کا آرڈر دیا، جبکہ آپریشن کو فروری میں کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔پلواما حملے
میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے والے عادل ڈار کے بھارتی فوج کے حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔10 ستمبر 2017 کو شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فورسسز نے 2 فریڈم فائٹرز کو شہید کیا تھا اور اسی جھڑپ کے دوران عادل ڈار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بھارتی پولیس کے ڈی آئی جی نے عادل ڈار کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا تھا۔خودکش حملہ آور عادل احمد ڈار پہلے سے گرفتار تھا، جس کی تصدیق ڈی آئی جی سدرن ایس پی پانی نے کی کہ تین خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں عادل احمد ڈار بھی شامل ہیں۔اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ عادل ڈار حراست میں تھا تو پھر خودکش حملہ کس نے کیا؟ اگرعادل ڈار حراست سے فرار ہوگیا تھا تو قابض بھارتی فورسز خاموش کیوں رہیں؟حملے کا ماسٹرمائنڈ مارا گیا یا زندہ ہے، اس پر بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا میں تضاد سامنے آ گیا، عادل ڈار کا آخری ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آگیا۔خود کش حملہ آور عادل ڈار کے والدین کہتے ہیں بھارتی فوج نے بیٹے کو مرغا بنایا، ناک رگڑوائی، جس پر وہ گھر سے چلاگیا اور آزادی کا مجاہد بن گیا۔پلواما حملے کا رچایا گیا ڈھونگ خود مودی سرکار کی گلے کی ہڈی بن گیا۔ مودی
سرکار نے پلواما حملہ خود کرایا، بھارت کے اندر سے بھی آوازیں آنے لگیں۔پاکستان کو بدنام کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے لکھا کہ ناامید اوراندھی مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک اورخیالی کارروائیوں کو مذہبی رنگ دے کر بھارتی عوام کو گمراہ کررہی ہے۔