بہت ہی خاص وقت میں کمانڈو ایکشن کرنے والی 111بریگیڈ نے پوزیشن سنبھال لی، بڑی خبر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بہت ہی خاص وقت میں کمانڈو ایکشن کرنے والی 111بریگیڈ نے پوزیشن سنبھال لی، بڑی خبر ۔۔سعودی عرب سے اعلیٰ ترین وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اس موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ نورخان ایئربیس کے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈنےسنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے۔اس موقع پر ریاض سے اعلیٰ ترین وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ سعودی عرب سے19رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
وفد2خصوصی طیاروں سےسعودی عرب سےنورخان ایئر بیس پہنچا۔سعودی وفدمیں محمدبن سلمان کےقریبی ساتھی شامل ہیں۔11رکنی وفدریاض سےمصمل سعودکی قیادت میں پاکستان پہنچا۔سعودی وفدکوسخت سیکیورٹی انتظامات میں اسلام آبادپہنچادیاگیا۔اس کے علاوہ 172افرادپر مشتمل سعودی وفدنورخان ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔وفدریاض سےسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 7393سےنورخان ایئر بیس پہنچا۔172رکنی سعودی وفدکی قیادت البازنوبیرک کررہےہیں۔سعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 7393واپس ریاض روانہ ہوگئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئیے گئے ہیں۔نورخان ایئربیس کے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈنےسنبھال لی۔