Saturday September 13, 2025

سعودی ولی عہد کی آمد پاکستان میں سیکیورٹی فورسز پر خو فنا ک حملہ ۔۔ متعدد شہادتیں

سعودی ولی عہد کی آمد پاکستان میں سیکیورٹی فورسز پر خو فنا ک حملہ ۔۔ متعدد شہادتیں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کےعلاقےتربت میں سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی ہے۔جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شر پسند عناصر کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بلوچستان کےعلاقےتربت میں سیکیورٹی فورسز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے

کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ پرامن بلوچستان اورصوبےکی ترقی کےخلاف سازش ہے۔امن کےلیےسیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔واقعےمیں ملوث عناصرکوہرصورت کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔