سعودی ولی عہد کے آنے سے قبل ،کراچی ائیر پورٹ پر حملہ ۔۔۔۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
کراچی (نیوز ڈیسک) جناح ائیر پورٹ کراچی حملے کی کوشش، ایک مشکوک شخص موٹرسائیکل لے کر بین الاقوامی لاؤنج میں گھس گیا، اے ایس ایف کے اہلکار فوری طور پر حرکت میں آگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر مبینہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایک مشکوک شخص موٹرسائیکل لے کر قائد اعظم ائیرپورٹ کے بین الاقوامی
روانگی لائنج میں جا گھسا، اے ایس ایف اہلکاروں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک مشکوک شخص موٹرسائیکل لے کر قائد اعظم ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لائنج میں جا گھسا۔ تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ پکڑا گیا شخص نشے میں لگتا ہے، موٹرسائیکل سواروی آئی پی ون وے لین سے ایئرپورٹ گھسنے کی کوشش کررہا تھا، گرفتار کیے گئے شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی ائیرپورٹ کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ ملزم کے پاس کوئی ممنوعہ چیز نہیں تھی لیکن اصل حقیقت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ اس حوالے سے ائیر پورٹ سیکورٹ سٹاف کا بھی یہی کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے تحقیقات جاری ہیں اور بہت جل حقائق منظر عام پر آجائیں گے کہ اس شخص نے ایسا کیوں اور کس کے کہنے پر کیا ہے۔ حملہ آور کس طریقے سے ائیرپورٹ کے اندر گھسا ، تصاویر آپ بھی دیکھیں: