Saturday September 13, 2025

عوام کے لیے خوشی کی خبر حکومت کاپیرکوعام تعطیل کااعلان

عوام کے لیے خوشی کی خبر حکومت کاپیرکوعام تعطیل کااعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آبادانتظامیہ نے سعووی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 18 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیاجبکہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ ملازمین کو بھی چھٹی دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادانتظامیہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر راستوں کی بندش کے باعث وفاقی

دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کردیا،ڈی سی حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو سکولز اور دفاتر بند رہیں گے ۔ادھر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کی آمد پر 18 فروری سینٹ ملازمین کو چھٹی دیدی،ترجمان سینٹ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو آنے جانے میں مشکلات سے بچانے کیلئے چھٹی دی گئی ،ایوان بالا کے ملازمین اب منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے ۔