پاکستان میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
ڈیرہ بگٹی (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے چاچڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے ۔لیویز کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بارکھان اور کوہلو کے سرحدی علاقے چاچڑ میں پیش آیا جہاں لیہو خان نامی شخص کا پاؤں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر آگیادھماکے کے نتیجے میں لیہو خان بگٹی شدید زخمی ہو گیا
جسے ڈی ایچ کیوہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جا رہا تھا لیکن طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔لیویز حکام نے بتایا کہ لیہو جاں بحق لیہو خان بگٹی بگٹی قبیلے کے چیف حاجی خان محمد مسوری بگٹی کی زمینوں کا دیکھ بھال پر معمور تھا،واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔