Sunday September 14, 2025

اناللہ واناالیہ راجعون بڑے اسلامی ملک پرامریکہ کافضائی حملہ ،مسجدشہید،50افرادجاں بحق

اناللہ واناالیہ راجعون بڑے اسلامی ملک پرامریکہ کافضائی حملہ ،مسجدشہید،50افرادجاں بحق

دمشق (ویب ڈیسک )امریکی زیر قیادت اتحادی فوج نے شامی شہر دیر الزور کے قصبے باغوز پر حملہ کیا جس میں ایک مسجد کو نقصان پہنچا ۔ یہ کاروائی شامی جیش الحر کی طرف سے دہشتگرد تنظیم وائی پی جی کے خلاف آپریشن کے دوران مدد کے تحت کی گئی ۔ اتحادی فوج کے بیان کے مطابق ، یہ کاروائی 11 فروری کو کی گئی جس میں ایک مسجد میں

چھپے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جوکہ داعش اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہی تھی ۔ دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے اس حملے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہو ئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ۔ یاد رہے کہ امریکی اور فرانس کی زیر حمایت وائی پی جی گزشتہ سال سے دیر الزور سے داعش کے مکمل خاتمے کےلیے حملے کر رہی ہے ۔ دیر الزور میں دریائے فرات کے مغربی علاقے میں اسد نواز فوج تعینات ہے ۔