Thursday May 16, 2024

ایک ہی وقت اذان اور نماز، تمام مسالک کے علما نے متفقہ فیصلہ کر لیا اتوار کے بجائے جمعۃ المبارک کی چھٹی، پاکستانیوں کے دل کی آواز سن لی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے نظام صلوٰۃ پر عملدرآمد یقینی بنانے، نظام کو یونین کونسلز تک لیکر جانے، تعلیمی اداروں میں وقفہ نماز، ٹی وی پر اذان نشر کرنے جبکہ نماز جمعہ کے وقت تفریح گاہیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار کی بجائے جمعہ کے دن کی چھٹی بحال کرنیکی تجویز دیدی۔ ذرائع کے مطابق یہ تجاویز گزشتہ روز وزارت مذہبی

امور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی ہیں۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کی۔ اس موقع پر نظام صلوٰۃ پر وزیرمذہبی امور نے کمیٹی تشکیل دی ۔ نظام صلوٰۃ کمیٹی اراکین میں علمائے کرام، انجمن تاجران، وزارت داخلہ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ اوقاف، سول سوسائٹی ،چیئرمین یونین کونسلز نے بھی شرکت کی۔ تمام مسالک کے علما کا اذان اور نماز کے یکساں اوقات پر متفق ہونا بڑی کامیابی قرار دیا گیا جبکہ بتایا گیا کہ اسلام آباد کی 615میں سے 606مساجد نے اس سے اتفاق کر لیا ہے۔

FOLLOW US