Thursday December 12, 2024

عینک والا جن کے کردار زکوٹا جن سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری انتقال کر گئے

لاہور عینک والا جن کے کردار زکوٹا جن سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل عینک والا جن کے مشہور زمانہ کردار زکوٹا جن سے شہرت پانے والے اداکارہ مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری انتقال کر گئے ہیں۔ منا لاہور کافی عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علیل

تھے۔منا لاہوری لاہور کے مقابی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ واضح رہے کہ عینک والا جن بچوں کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مقبول ڈرامہ سیریل تصور کیا جاتا ہے۔ اس ڈرامے کے دو کردار عینک والا جن اور بل بتوڑی پہلے ہی اس جہاں فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔ جبکہ اب زکوٹا جن بھی ہمارا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

FOLLOW US