Tuesday January 14, 2025

تحریک انصاف کا پارٹی کے آئین میں نظر ثانی کا فیصلہ،آئینی ماہرین اور سینیئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی

ٓ اسلام آباد تحریک انصاف نے پارٹی کے آئین میں نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا۔آئینی ماہرین اور سینیئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں جامع انداز میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس مقصد کے لئے آئینی ماہرین اور سینئیر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں اظہر طارق،عارف

علوی،بابر اعوان،عاممر محمود اور شاہد نسیم شامل ہیں۔عمرا ن خان کی منظوری سے قائم کمیٹی پارٹی کے آئین کا جائزہ لے گی۔اور کمیٹی پارٹی آئین کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جماعت کے اندرونی ڈھانچے کی تعمیر سے غافل نہیں ہوں گے۔تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ کسی بھی جماعت سے بہتر ہے۔تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری جماعت ہے۔عمران خا کا مزید کہنا تھا کہ آئیندہ نسلوں کو بہتر پاکستان کے ساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے۔

FOLLOW US