زینب قتل کیس میں مرکزی مُجرم قرار پایا عمران علی عدالت میں روتا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب قتل کیس کا فیصلہ گذشتہ روز محفوظ ہوا۔ مجرم عمران علی کمرہ عدالت میں روتا رہا۔ عمران علی کا کہنا تھا کہ مجھے جتنی سزا دی جائے کم ہے۔ ملزم نے کسی قسم کی قانونی مدد لینے سے بھی انکار کر دیا۔ ملزم کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 13،13 گھنٹے کی طویل
سماعتیں بھی کی گئیں۔ خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کا فیصلہ گذشتہ روز محفوظ کیا تھا جو کل بروز ہفتہ سنایا جائے گا۔