اسلام آباد :نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ نواز شریف کو ذاتی طور پر ملک سے باہر جانا سوٹ کرتا ہو گا لیکن سیاسی طور پر نہیں کرتا ،آپ کا کیا خیال ہے کہ نواز شریف اتناسارا کچھ کر کے لندن جا کر بیٹھ جائیں گے؟ ایسا نہیں ہو سکتا ۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں تو کامیاب ہو گیا ہوں۔ اور وہ پاکستان میں
ہی رہنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ الیکشن تک پاکستان میں ہی ہوں گے چاہے انہیں جیل جانا پڑے۔ اگرچہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا لیکن مجھے نواز شریف تیار لگتے ہیں۔ البتہ اگر اندر کھاتے کوئی ڈیل ہو رہی ہو تو ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا