اسلام آباد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ نہال ہاشمی کو جیل میں رکھنے کی بجائے ہسپتال میں منتقل کرنے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے تین روز میںرپورٹ طلب کرلی ہے، جمعرات کوسپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ
عدالت کواس امر سے آگاہ کیاجائے کہ مجرم نہال ہاشمی جیل کے اندر زیر علاج ہے یا اسے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔