لاہور میں جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنظیم کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر تنظیم کے قتل کیس میں پولیس نےایک طالبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ طالبہ جی سی یونیورسٹی میں ہی بی ایس سی کی طالبعلم ہے۔ مقتول پروفیسر طالبہ کے میسج پر ہی گلبرگ میں جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جس کے بعد طالبہ
سے ملاقات کے چند منٹ قبل ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر کے قتل کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔