Sunday December 22, 2024

اسلام آباد کی 606 مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ادا کی جائے گی، نظام صلوۃ جلد پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کی تمام مساجد میں اذان اور نماز کا وقت ایک کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر کچھ عرصہ تک چند مساجد میں عملدرآمد بھی کیا گیا مگر اس کے بعد دوبارہ مساجد میں اپنے مقرر کردہ اوقات پر اذان اور نماز کی ادائیگی شروع کر دی، اب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی طرف

سے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی پابندیکے نفاذ کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اسلام آباد میں کل 615 مساجد ہیں جس میں سے 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی ادائیگی کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ سردار یوسف نے بتایا کہ تمام مسالک کی طرف سے نظام صلوۃ کے نفاذ کے لیے حمایت کا یقین دلایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد ہی وفاقی حکومت نظام صلوۃ نافذ کر دے گی اسلام آباد میں یہ نظام نافذ کرنے کے بعد اس کو پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔

FOLLOW US