Saturday July 27, 2024

عینک لگا کر دیکھنا ہو گا کہ الیکشن کب ہوں گے، چودھری شجاعت حسین

نوازشریف کےبغیرشہبازشریف زیروہیں،نوازشریف کانام عدالتی حکم پرای سی ایل میں ضرورڈالنا چاہئے،میرا اور پرویزالٰہی کا احتساب توجرنیلوں نےکیا تھا۔پھولنگرمیں مرحوم رانا نثارکیلئے فاتحہ خوانی کےبعد میڈیا سے گفتگوعینک لگا کر دیکھنا ہو گا کہ الیکشن کب ہوں گے، چودھری شجاعت حسین    اہور مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری

شجاعت حسین رانا محمد حیات ایم این اے کے والد اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کے چچا رانا محمد نثار کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پھول نگر گئے،ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عام انتخابات کب ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، عینک لگا کر دیکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا احتساب ایک ریٹائرڈ جج کر رہا ہے جبکہ میرا اور پرویزالٰہی کا احتساب تو جرنیلوں نے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عدالتوں نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تو پھر عملدرآمد ضرور ہونا چاہئے، ہمارا نام بھی ای سی ایل میں رہا ہے، نگران حکومت کیلئے ابھی تک کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا اور نہ ہی نگران حکومت کیلئے کوئی نام سامنے آیا ہے۔انہوں نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ نوازشریف آئندہ الیکشن میں ہوں گے یا نہیں اس کا انحصار عدالتی فیصلے پر ہے، نوازشریف کو عدالتوں کے وقار کا خیال رکھنا چاہئے۔ بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ

بلوچستانمیرعبدالقدوس بزنجو کا تعلق ہماری پارٹی سے ہے، تمام سیاسی پارٹیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ دیا اس لیے وہاں سینیٹ کیلئے سب آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم وہی ہو گا جسے اللہ تعالیٰ عزت اور کامیابی دے، شہبازشریف نوازشریف کے بغیر زیرو ہیں ان کا سیاست میں نوازشریف کے بغیر کوئی رول نہیں، سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کامل علی آغا ہیں اور دوسری جماعتوں سے تعاون کیلئے رابطے جاری ہیں۔

FOLLOW US