Wednesday December 4, 2024

ویڈیو گیم کے مسلسل 20گھنٹے کے استعمال نے نوجوان کو معذور کر دیا

چینی نوجوان مسلسل 20گھنٹے ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے معذور ہو گیا۔چائنا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چینی لڑکا نیٹ کیفے میں مسلسل 20گھنٹے ویڈیو گیم کھیلتا رہا ۔جب اس نے واش روم جانے کی کوشش کی تو وہ اٹھ نہیں سکا۔اور اس نے اپنے کمر کے نچلا حصہ ہلا نہیں پا رہا۔ تب اس کو اندازہ ہوا کہ وہ معذور ہو چکا ہے۔ کیفے میں موجود نواجوان کے ایک

دوست نے جب دیکھا کہ یہ کوئی حرکت نہیں کر پا رہا تو اس نے فوراً ایمبولینس کو کال کی اور مدد کے لئے بلایا ۔ایمبولینس کے آنے پر نوجوان کو سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال لے کر جایا گیا۔لیکن اس سے حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ نوجوان ہسپتال نہیں جانا چاہ رہا تھا ۔کیونکہ وہ اپنی گیم کو مکمل کرنا چاہ رہا تھا۔نوجوان نے اپنے دوست سے درخواست کی کہ اس کی جگہ وہ اس کی گیم کو مکمل کرے۔ نوجوان کون سی گیم کھیل رہا تھا اس متعلق ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔لیکن اس خبر نے سب کو حیران کر دیا کہ کیا واقعی کوئی گیم کھیلنے کا اتنا شوقین ہو سکتا ہے کہ مسلسل گئی گھنٹے کھیلتا رہے اور اسے کسی اور چیز کا ہوش نہ ہو۔یاد رہے کہ ان دونوں نوجوان نسل میں آن لائن گیمز کھیلنے کا رحجان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اکثر اس سے متعلق مختلف کیس سامنے آتے ہیں ۔ کچھ روز قبل ہی ایک خاتون نے مسلسل 24گھنٹے اپنے موبائل پر گیم کھیلنے کی وجہ سے اپنی بینائی کھو دی۔نوجوانوں میں موبائل کا ضرورت سے زیادہ استعمال ا ور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریاں بڑے خطرے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔اس لئے آنے والی نسل کو موبائل کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہئیے۔اس طرح کے

واقعات سامنے آنے کے بعد چین میں انٹرنیٹ کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو طبی بیماری قرار دیا گیا تھا۔

FOLLOW US