سپریم کورٹ کے حکم پر آصف ہاشمی کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے آصف ہاشمی سے کہا کہ آپ کو منانے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا پڑی ہے۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو آصف ہاشمی کی گرفتاری کی ہدایت کی ۔ وکیل نے کہا کہ
آصف ہاشمی نے کچھ مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آصف ہاشمی کے خلاف لاہور میں 6 مقدمات درج ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جن مقدمات میں ضمانت نہیں ہوئی اس میں گرفتار کر لیں۔ جس پر آصف ہاشمی کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔