Wednesday November 27, 2024

افغانستان میں طالبان کا خطر ناک حملہ، 126 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، پو رے علا قے میں خو ف و ہراس پھیل گیا

افغانستان میں طالبان کا خطر ناک حملہ، 126 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، پو رے علا قے میں خو ف و ہراس پھیل گیا

کابل ( نیوز ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے ملٹری کمپاؤنڈ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق 126 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی خبر کے مطابق طالبان نے یہ حملہ افغانستان کے صوبہ وردک کے شہر میدان میں قائم ایک ملٹری کمپاؤنڈ پر کیا۔ معلومات ہیں کہ اس فوجی تربیتی

مرکز کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 126 افراد ہلاک ہوئے۔تاہم افغان حکومتی ترجمان نے اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حملے کے آغاز اس وقت ہوا جب ایک خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی سے وہاں دھماکا کیا۔ اس فوجی اڈے پر افغان خفیہ ایجنسی کا ایک مرکز بھی موجود ہے جہاں 150 کے قریب اہلکار تعینات ہیں۔ فوجی اڈے پر حملے کا آغاز صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔اس کے کچھ دیر بعد تین حملہ آور اس اڈے میں داخل ہو گئے۔ حکام کے مطابق تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور حملہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

FOLLOW US