وزیر اعظم عمران خان کی پرواز میں بم کی اطلاع خبر ملتے ہی سکیورٹی عملے کی دوڑیں ،خا تو ن کو گر فتار بھی کر لیا
لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی پرواز میں بم کی بوگس اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی پرواز میں بم ہے، ون فائیو پر جھوٹی کال چل گئی۔بوگس اطلاع دینے والی سوڈیوال کی خاتون ارم وحید کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا نواں کوٹ کی رہائشی ارم وحید نے 15 پر پولیس کو اطلاع کی کہ عمران خان جس فلائیٹ میں ہے اس میں بم ہے پولیس اور ڈولفن نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ ارم وحید سے پوچھ گچھ کی تو ملزمہ کا کہنا تھا کہ میں تو ویسے ہی کال کردی تھی پولیس نے 15 پر غلط کال کرنے پر ملزمہ ارم وحید کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔