Sunday November 10, 2024

سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس کی سماعت

عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کر لیا عمران خان کے گھر کی تعمیر غیر قانونی ہوئی تو گرانے کا حکم دیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس کی سماعت اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس

ثاقب نثار نے کہا کہ کیا عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی پراپرٹی کے گرد باؤنڈری کر لی؟ انہوں نے دریافت کیا کہ کیا عمران خان نے بنی گالہ میں گھر کی تعمیر سے قبل متعلقہ ادارے سے اجازت لی تھی؟ سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیر کیس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھر کی تعمیر سے قبل جو اجازت لی اس کی دستاویزات پیش کی جائیں جس پر بابراعوان نے کہا کہ میں کل دستاویزات عدالت میں پیش کروں گا۔ وکیل سی ڈی اے نے بتایا کہ عمران خان کا گھر یو سی 4 میں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کا گھر غیر قانونی ہونے پر ہم اسے گرانے کا حکم دیں گے۔ گھر غیر قانونی ہوا تو ہو سکتا ہے کہ عمران خان خود اس کو گرادیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان درخواست گزار ہونے کے ساتھ ساتھ لیڈر بھی ہیں، ہو سکتا ہے۔ عمران خان کا دامن صاف ہو گا تو یہ سب کے لیے مثال ہو گی۔

FOLLOW US