Sunday September 14, 2025

زوردار بم دھماکہ ، ہلاکتوں کا خدشہ ، ہر طرف چیخ وپکار

زوردار بم دھماکہ ، ہلاکتوں کا خدشہ ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کلاچی میں شخی گیٹ کے قریب نفری کو تعینات کرنے والی پولیس وین کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ۔دھماکے میں ڈرائیور ظہور اور پولیس اہلکار فرید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو

اسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیاگیا ،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس وین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نفری تعینات کر رہی تھی۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور لوگوں سے پوچھ کچھ کا سلسلہ جاری ہے۔